کراچی میں ڈکیتوں سے مسجدیں بھی محفوظ نہیں رہیں، کریم آباد میں ڈاکوؤں نے مسجد میں 3 افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔
کریم آباد کی مسجد میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ملزمان نے مؤذن سمیت 3 نمازیوں سے لوٹ مار کی۔
مسلح افراد نے مؤذن، مسجد کے خادم اور نمازی سے موبائل اور نقدی چھینی، ڈکیت واردات کے بعد مسجد سے با آسانی فرار ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، ممکنہ طور پر ویڈیو پرانی لگتی ہے۔