ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے مگر جنگ نہیں کرنی۔
اسرائیل کے حکومتی ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیلی جنگی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، اسرائیل نے تمام آپشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا جس میں ایران کے جوابی حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، ہم سفارتی رابطے کررہے ہیں۔
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ کا بھی کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے لیکن اسرائیلی کی انتقامی کارروائی کا فوری اور پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور میزائل داغے تھے۔