کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے اسرائیل پر حملے کیلئے اقوام متحدہ کا اجلاس بلانا اوراس پر بحث کرنا منافقت بھرا اقدام ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی ادارے کی جانب سے اسرائیل کی غیر قانونی بمباری پر اس کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے ہی مشرق وسطیٰ میں صورتحال خراب اور ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کا ماحول پیدا ہوا۔ روسی سفیر وسیلی نبینزیا کے مطابق، 14 اپریل کی رات جو ہوا وہ ایسے ہی نہیں ہوا، ایران کی طرف سے کیے گئے اقدامات سلامتی کونسل کی شرمناک ناکامی کا ثبوت ہے۔