• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کپاس کی امدادی قیمت 11 ہزار روپے فی من مقرر کرے، محمد بخش مہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کپاس کی امدادی قیمت 10سے 11ہزار روپے فی من مقرر کرے،صوبائی وزیر زراعت و انسداد بد عنوانی سردار محمد بخش مہر نے ایک بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کی امدادی قیمت 10سے 11ہزار روپے فی من مقرر کی جائے، کیونکہ مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکار کپاس کاشت نہیں کررہے،جس کی وجہ سے سندھ کے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں.وزیر زراعت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں کپاس کی فصل کا ٹارگٹ 6لاکھ 40ہزار ہیکٹرز رکھا گیا ہے،جبکہ سندھ میں اس وقت کپاس کی بوائی 20فیصد ہوچکی ہے، مہنگی کھاد، بیج، پیٹرول مصنوعات اور زرعی ادویات نے کسانوں کا خرچ بڑھا دیا ہے۔سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ کاشتکار کو گزشتہ سیزن میں کپاس کی مناسب قیمت نہیں ملی تھی تو اس بار وہ فصل کیسے کاشت کریں گے؟، وفاق کو چاہیے کہ کپاس کی امدادی قیمت 10ہزار سے11ہزار روپے مقرر کی جائے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس کاشت کریں.انہوں نے کہا کہ کسان کو اچھی قیمت ملے گی تو کپاس کاشت کریگا، کپاس ملکی ٹیکسٹائل صنعت کی ضرورت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید