• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کے وکیل کی استدعا پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا کے وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا پر دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی،دلائل دئے گئے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی ، خاور مانیکا کو رجوع کےحق سے محروم رکھا گیا ،۔ گذشتہ روزشکایت کنندہ خاورمانیکا کے وکیل کی عدم پیشی کی وجہ سے کیس کی سماعت تین بار ملتوی کی گئی، بالاآخر چوتھی بار سماعت شروع ہونے پر خاورمانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش ہو ئے اور دلائل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی ، خاورمانیکا کو عدت میں رجوع کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا۔ اپنے دلائل کے دوران رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی بعد ازاں فاضل عدالت نے اپیلوں کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔ 
اہم خبریں سے مزید