اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پلاسٹک کا استعمال ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے، انہوں نے مارگلہ ہلز ہاف میراتھن کی اختتامی تقریب میں شرکت کے دوران پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے انکارکر دیا اور کہا حکومت پلاسٹک سے پاک ماحول کے لیے موثر حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے حکومت کو موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کا ادراک ہے ، انہوں نے کہا اس طرح کے میراتھن کا انعقاد خوش آئند ہے،پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد کی شرکت اس ایونٹ پر اعتماد کا اظہار ہے ،امریکی شہری کی جیت کا سن کر اچھا لگا۔