عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر فکر کا اظہار کردیا۔
امریکا میں ایک سوال کے جواب میں سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا کہ ایرانی حکومت نے ایٹمی معائنہ کاروں کو بتایا کہ جوہری تنصیبات سیکورٹی کے پیش نظر بند رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یہ تنصیبات آج کھولنے کا کہا ہے، آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایران میں کام کررہے ہیں، یقیناً ہم ہمیشہ انتہائی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس سے پہلے اسرائیلی آرمی چیف نے ایرانی حملے پر کہا تھا کہ ایران کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔