• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عووام دشمن فیصلہ اورغریبوں سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دیا ہے ،جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اورناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی مہنگائی کے طوفان سے معیشت زبوں حال ہے ،مرغی،انڈے، گوشت ،آٹا، دالیں سمیت روزمرہ کی اشیائے صرف کی قیمتی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،پٹرول قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا جس سے غریب آدمی اورتنخواہ دار طبقہ ہی سخت متاثر ہوگا،انہوں نے پٹرول قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیا ہے ،صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی عوام پر قیامت ڈھا رہی ہے،غریب اور متوسط طبقے کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اشیائے خورد و نوش ادویہ اور ضرورت زندگی کی تمام چیزوں پر قیمتیں خود بخود بڑھ جاتی ہیں،حکومت کو چاہیے پیٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ایک بڑا ریلیف فراہم کرے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل بم گرا دیا گیاہے ، پہلے ہی مہنگائی میں پسے عوام پر پٹرول کی قیمتیں بڑھا ناظلم کی انتہا ہے، بجلی اور گیس کے نرخوں کے بعد پٹرول قیمتیں بڑھا دینا پاکستان کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، اُنہوں نے تجویز دی کہ حکومت اپنی عیاشیاں فوری بند کرے اوروزیروں مشیروں سے مراعات واپس لیکر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید