• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے مظلوم عوام کو انکے اپنے وطن میں بے دردی کے ساتھ شہید کیا جارہا ہے، مولانا سلفی

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) امیر جماعت غرباءاہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ عبدالرحمنٰ سلفی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو انکے اپنے وطن میں جس بے دردی کےساتھ شہید کیا جارہا ہے وہ قابل مزمت ہے ،اسپتال، اسکول،بستیاں، مساجد کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں غزہ قتل گاہ بن چکا ہے ان پر پانی غذا تک کو روکا گیا زخمیوں کا علاج تک میسر نہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو کیا ہوگیا ہے دشمن تمھاری حفاظت نہیں کرے گا یہ تمھارے دوست نہیں ہوسکتے جب موقع ملے گا یہ تم کو ختم کردینگے یہ انکا مشن ہے کامیاب وہ لوگ ہیں جو اللہ سے ڈرتے اور اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید