• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ سے صدر کا خطاب، وفاقی حکومت نے رہنما خطوط مرتب کرلئے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) صدر آصف علی زرداری کل (جمعرات) اپنے دوسرے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اولین مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے حکومت کی حالیہ کارکردگی اور آئندہ سال کے لئے منصوبوں اور حکمت عملی پیش کرینگے وفاقی حکومت نے صدارتی خطاب کے لئے رہنما خطوط مرتب کرلئے ہیں اور آج (بدھ) صدر مملکت کا خطاب ایوان صدر کے حو الے کردیاجائے گا۔حزب ختلاف نے صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی پارلیمانی ایوان میں زوردار احتجاج کرنے اور تقریر میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے منصوبہ بنالیا، صدارتی تقریر کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس پر الگ الگ بحث ہوگی جس کے ساتھ پہلے پارلیمانی سال کی ابتداء ہوجائے گی۔ صدرکا خطاب آئینی تقاضا ہے جس میں حکومت کے داخلہ و خارجہ لائحہ عمل کا باالوضاحت اعلان ہوگا۔ قابل اعتماد حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر کی پوری تقریر تحریری شکل میں ہوگی جس کا دورانیہ زیادہ طویل نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے صدرکا خطاب مطبوعہ صورت میں ارکان کو اجلاس شروع ہوتے ہی فراہم کردیا جائے گاجو طبع کرکے کل صبح ہی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کرینگے جبکہ شریک صدر سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی ہونگے دونوں شخصیات کی نشستیں سنٹرل اسٹیج پر ہونگی جبکہ صدر مملکت ان کے دائیں بٹھائے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید