• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زبدھ طلب کر لیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نےوفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے9نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ فیڈرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کی منظوری اور احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی سمری پیش کی جا ئے گی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز واہ کینٹ کا بل زیر غور لایا جائے گا۔سفیر منظور چودھری کو ان کی خدمات پر جمہوریہ آئیوری کوسٹ کی جانب سے ایوارڈ دینےکی منظوری دی جا ئے گی۔ وزارت قانو ن و انصاف کی جانب سےاحتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی سمری پیش کی جا ئے گی۔سپیشل کورٹ ٹو ( انسداد دہشت گردی) اسلام آ باد کو آفیشل سیکر یٹ ایکٹ 1923کے تحت کیسز کی سماعت کا اختیار دینے کی سمری بھی پیش کی جا ئے گی۔
اہم خبریں سے مزید