• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریف سیزن میں پانی کی شدید قلت ہوسکتی ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پانی کی کمی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے ان کی حکومت فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک نئے کراپنگ سسٹم کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں کم ڈیلٹا، زیادہ پیداوار والی فصلیں شامل ہیں تاکہ پانی کے کم استعمال سے زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکے ۔ یہ باتیں انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ آبپاشی اور زراعت کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خریف سیزن 2024 کے دوران پانی کی قلت 30 فیصد رہنے کی توقع ہے لیکن یہ مزید شدت اختیار کرسکتی ہے ،جس سے ہمارے زرعی شعبے کو نقصان ہوگا۔آبپاشی اور زراعت کے محکمے ایک ساتھ بیٹھ کر فصل کے نمونوں کے حوالے سے اسٹڈی کر کے ایک منصوبہ تیار کریں۔
اہم خبریں سے مزید