• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کا اندراج لازمی قرار

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کے اندراج کو لازمی قرار دے دیا اور اس کے لئے پالیسی نوٹ جاری کیا ہے۔ سی سی پی نے کمپٹیشن ایکٹ 2010کے سیکشن 29کے تحت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو ایک جامع پالیسی نوٹ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق پاکستان میں تمام پانچ اقسام کے سیمنٹ کے لئے پاکستان سٹینڈرڈ سپیسفیکشن میں ترامیم کی جائیں اور سیمنٹ مینوفیکچررز کے لئے اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخوں کو لازمی ظاہر کیا جائے۔ سی سی پی نے نوٹ کیا کہ سیمنٹ فطری طور پر ہائیگرو سکوپک ہے اور عام حالات میں تھیلوں میں 4 سے 6 ہفتوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد اور منفی موسمی حالات یا زیادہ نمی میں کافی جلد اپنی طاقت کو نمایاں طور پر کھونے لگتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید