• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو کی کامیابی کیخلاف درخواست حیدرآباد سرکٹ برانچ کو منتقل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 207نوابشاہ میں ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو کی بلا مقابلہ کامیابی کے خلاف درخواست حیدر آباد سرکٹ بینچ کرو منتقل کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آصفہ بھٹو کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست حیدرآباد منتقل کردی۔ درخواست کی سماعت کل سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بنچ میں ہوگی۔ آصفہ بھٹو کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار غلام مصطفیٰ رند نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے مخالف تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کر کے آصفہ بھٹو کو غیر قانونی طور پر کامیاب کروایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید