• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، خدشات بھارت کی اعلیٰ قیادت کے سامنے اٹھائیں گے، امریکی ترجمان

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے نیویارک میں سکھ رہنماکے قتل کی سازش میں بھارت کی اعلیٰ قیادت کے ملوث ہونے کی رپورٹ پر کہا ہے کہ اس معاملے پر خدشات بھارت کی اعلیٰ قیادت کے سامنے اٹھائیں گے، خطے میں موجود دہشتگردی سے نمٹنا پاکستان اور امریکا دونوں کے مشترکہ مفاد میں ہے ، ہم دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں ، اپنے شہریوں کے تحفظ اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے ان کے اقدامات کے معترف ہیں۔ سکیورٹی سے متعلق اسلام آباد کیساتھ ہماری شراکت داری میں دہشتگردی کیخلاف اعلیٰ سطح کے مذاکرات، دہشتگردی کی فنڈگ کا تدارک اور دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کا قیام شامل ہے ، ان سے واشنگٹن پوسٹ سے متعلق سوال کیاگیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ، بھارتی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو بھی نیویارک میں سکھ رہنما پرقاتلانہ حملے کی سازش کا علم تھا آپ اسے کس طرح دیکھتے ہیں جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے اس معاملے کے احتساب کی توقع رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید