• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک نیوزی لینڈ T-20 سیریز مقابلے آج سے ”جیو سوپر“ پر براہ راست

کراچی (جنگ نیور)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔ 5میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جسے پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل”جیوسوپر“ اپنے ناظرین کیلئے شام 7بجے سے براہ راست نشر کرے گا۔ یاد رہے دُنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان برق رفتار کرکٹ کے مقابلے راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم بھی پاکستان میں 3 ایک روزہ جبکہ 5ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم کے درمیان ایک روزہ میچ 18اپریل سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا مقابلہ صبح ساڑھے 9بجے شروع ہوگا۔ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مقابلے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ تمام کانٹے دار میچ ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید