• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر کاری مہم‘ نرسریوں میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں‘ ڈی جی پی ایچ اے

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں شجر کاری مہم کیلئے سواں پل‘ گورکھپور‘ چکری روڈ‘ مسہ کسوال‘ گوجر خان اور کلر سیداں میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ وہ موسم بہار اور مون سون کے حوالے سے جاری شجر کاری مہم کے حوالے سے گورکھ پور نرسری کا دورہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورکھپور میں سب سے بڑی نرسری قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر راولپنڈی کلین اینڈ گرین انوائرنمنٹ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید