• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ماریشس تعلقات مستحکم، اردو کی ترویج پر کام کررہے ہیں ، ہائی کمشنر

ااسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان اور ماریشس کےدرمیان اسلام آباد کے خوبصورت اور خوشگوار مناظر کی طرح ہمیشہ قائم رہنے والے تعلقات ہیں ہم ان تعلقات کو مستحکم اور فروغ دینے کیلئے دیگر زبانوں کی طرح اردو زبان کی ترویج کیلئے بھی کام کر رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر قائم ایک اردو مرکز بھی پوری طرح فعال ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر راشد علی سوہدر نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جو ان کے اعزاز میں ماریشس کی سماجی اور کاروباری شخصیت طارق شریف بھٹی نے منعقد کی تھی جو اس سے قبل فرانس اور اٹلی سمیت مختلف ممالک میں پاکستان کی جانب سے اعزازی قونصلر رہ چکے ہیں ۔تقریب میں آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، ماریشس میں پاکستان کے سابق سفیر جنرل (ر) محمد صدیق اور دیگر سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان طارق شریف بھٹی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کیلئے پاکستان اور ماریشس کے دو شہروں کو جڑواں سٹی کا درجہ دیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید