انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی پی) نے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے رولز بنادیے، میچ کی فی اننگز 8 اوورز پر مشتمل ہوگی، ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوں گے۔
ای سی بی رولز کے مطابق بولنگ اینڈ کے اسٹمپس کے پیچھے صرف 2 فیلڈرز کی اجازت ہوگی، ہر ٹیم کو 7 بولرز استعمال کرنا لازمی ہوگا، ایک بولر دو اوور کروائے گا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نو بال یا وائیڈ پر تین رنز بیٹنگ ٹیم کو دیے جائیں گے۔
ای سی بی نے "دیوار کیچ ایک ہاتھ سے" بھی اپنالیا اور کہا کہ گیند دیوار یا چھت سے لگنے کی صورت میں ایک ہاتھ سے کیچ پر آؤٹ ہوگا۔
اسی طرح آخری وکٹ کے علاوہ ہر بیٹر 30 رنز پر ریٹائرڈ ہوجائے گا، تمام بیٹرز کی باری مکمل ہونے پر ریٹائرڈ بیٹر دوبارہ بیٹنگ کو آسکتا ہے۔