امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی میزائل اصفہان شہر کے فوجی اڈے پر لگا ہے جبکہ ایرانی حکام نے ملک کے کسی بھی حصے میں اسرائیلی میزائل گرنے کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں 3 ڈرون تباہ کیے جبکہ متعدد شہروں میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی کے اعلانات اور لوگوں کو گھر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں دھماکوں کی اطلاع پر فی الحال کوئی بیان نہیں دے سکتے۔
ادھر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کے عملے کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔