• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز کے میسجز، مومنہ اقبال وضاحت دیتے ہوئے پھٹ پڑیں

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹرز کے میسجز موصول ہونے کا دعویٰ کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے منفی باتیں پھیلانے والوں سے درخواست کی کہ جہاں بولنے کی ضرورت ہے وہاں آواز اُٹھائیں۔

حال ہی میں مومنہ اقبال نے ایک نجی ٹی وی شو میں ایک سوال کے جواب میں کسی کرکٹر کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ معروف شخصیت ہونے کی وجہ سے انہیں کرکٹرز کے میسجز آتے رہتے ہیں، جو میسجز میں ان کا حال چال پوچھ لیتے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت اور ان کے بیان کو نیا رنگ دے کر پیش کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ چند سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز توجہ و شہرت حاصل کرنے کے لیے غلط باتیں پھیلا رہے ہیں اس لیے میرا کلیئر کرنا ضروری ہے۔

مومنہ اقبال نے لکھا کہ مجھ سے ایک تنازع کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس کا میں نے جواب دیا لیکن میں نے کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غلط بات کی تھی، لوگ بلا وجہ تنازعات پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے منفی اور جھوٹی خبریں شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا کہ غیر ضروری منفی باتیں نہ پھیلائیں، میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اس لیے مجھے معاف کریں اور مجھ سے ایسے بیانات منسوب نہ کریں۔

اداکارہ نے اپنے بیان کی مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شو میں یہ کہا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی چایئے کیونکہ ہم اس ملک کا اثاثہ ہیں اور عوامی سطح پر ایک دوسرے کو سراہنا چاہیئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ان معاملات پر بولنا چاہیئے جہاں بولنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ ٹرین میں اہلکار نے ایک خاتون پر تشدد کیا بعدازاں اس کی لاش ملی ۔

مومنہ اقبال نے مثال دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ میں نے مذکورہ معاملے پر خبروں کے علاوہ کہیں بھی کچھ بھی نہیں دیکھا، کوئی اس بارے میں بات نہیں کر رہا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید