ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر روس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
روس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب چین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔
ادھر مصر نے ایران اور اسرائیل کےدرمیان مسلسل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عدم استحکام کے نتائج ہونگے۔