• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی سرگرمیوں اور امتحانات کے ٹکراؤ کے سبب ویمنز فٹبال ایونٹ ملتوی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی لاعلمی اور ناقص حکمت عملی کے باعث نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ کلبوں کے احتجاج پر ملتوی کردی گئی۔ آخری بار نیشنل ویمن چیمپئن شپ 2021ء میں کرائی گئی تھی ۔ 9 اپریل کوپی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے کسی حکمت عملی کے بغیر 5 مئی سے کراچی میں چیمپئن شپ کا کرانے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر کلبوں نے شیڈول کو امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں میں تصادم سے پی ایف ایف کو آگاہ کیا تھا ۔ فٹبال کے مطابق نئے شیڈول کا اعلان مشاورت سے جلد کیا جائے گا۔ دریں اثناء خواتین فٹ بال منتظمین کا جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایف ایف کو کلبوں کے عہدیداروں سے مکمل تفصیلات حاصل کرکے ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کرنا چاہئے تھا کیونکہ اپریل مئی اور جون میں امتحانات کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ناممکن ہوتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید