• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آتنک‘‘ پھیلانے والا ملک آٹے کا خواہاں، مودی، پاکستان پر طنز

کراچی (جنگ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے براہ راست کسی کانام لیے بغیر پاکستان کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملک جو کہ آتنک (دہشت گردی ) پھیلاتا تھا اب آٹے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے بھارت کی جنگی شعبے میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک جو پہلے ہتھیاروں کی درآمد پر انحصار کرتا تھا وہ اب ہائی ٹیک ہتھیار جیسا کہ براہموس سپرسانک کروز میزائل وغیرہ برآمد کر رہا ہے۔ عالمی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مرکز میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ روس سے تیل کی خریداری کافیصلہ ہم نے ملکی مفاد میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی صورتحال خراب ہوگئی ہے کئی دیوالیہ ہوگئے ہیں یہاں تک کہ ہمارا ایک پڑوسی آٹے کےلیے ترس رہا ہے جو کہ پہلے دہشتگردی پھیلاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں بھارت کو اہم عالمی طاقت بنادیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی حکومت کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

اہم خبریں سے مزید