• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوہ نے قسم کھا کر کہا پی ٹی آئی حکومت نہیں گرائی، مجیب شامی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے قسم کھا کر کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی حکومت نہیں گرائی گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان سے ایک شادی کی تقریب میں ملے تھے۔

مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

سینئر صحافی کے مطابق سابق آرمی چیف نے قسم کھا کر کہا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی نہ اس کا کسی سے تقاضا کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید