• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ جیو فلمز کے اشتراک سے پیش

کراچی (جنگ نیوز) مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کو یہ اعلان کرنے میں فخرمحسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کی پہلی اورمنفرد ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“پاکستان بھرمیں نمائش کیلئے پیش کرنے میں ”جیو فلمز“ہمارا شراکت دار ہے، یہ شراکت داری ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ ہم ”جیوفلمز“کے ساتھ مل کر اپنی دلکش کہانی کو پورے پاکستان میں اسکرین پر لارہے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری میں ”جیو فلمز“کی قابل ستائش مہارت اور نمایاں حیثیت کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ یہ تازہ ترین شراکت داری”دی گلاس ورکر“کو پورے پاکستان کے ناظرین تک پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے میں انتہائی مددگار ہوگی۔ یاد رہے کہ رواں برس موسم گرما میں ”دی گلاس ورکر“ پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔ واضح رہے کہ ”جیوفلمز“ اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے جنہیں ناظرین نے ہمیشہ پسند کیا اور اِن کی حوصلہ افزائی کی۔ ”جیو فلمز“پاکستانی سینما گھروں کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ڈونکی کنگ جیسی مشہوراور شاہکار فلمیں ”جیو فلمز“پاکستانی ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید