یہودی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوار ’عید الفصح‘ کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ پر حملہ کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 700 سے زائد یہودی آباد کار منگل سے اب تک مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں یہودی آباد کار قبلہ اول کے احاطے میں داخل ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو زبردستی نکال دیا۔