• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کر دیے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کر دیے۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے امدادی بل پر دستخط کے بعد امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی امن کے لیے یہ ایک عظیم دن ہے۔

انھوں نے کہا کہ امدادی بل امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ امریکی امداد امریکا اور دنیا کو محفوظ بنائے گی۔ اب ہمیں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے کہا یوکرین کے پاس جیتنے کا ارادہ اور صلاحیت ہے۔ اسے امداد کی فراہمی فوری شروع کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

انھوں نے کہا یوکرین کو فوجی امداد چند گھنٹوں میں شروع ہو جائے گی۔ ہم روسی صدر پیوٹن کے خلاف کھڑے ہیں۔ اسرائیل کی سلامتی کی صورتحال پر تشویش ہے۔ 

صدر بائیڈن نے کہا امریکی امداد اسرائیل کے فضائی دفاع کو دوبارہ تازہ کر دے گی۔ امدادی بل سے غزہ کیلئے انسانی امداد میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔ اسرائیل غزہ میں امداد کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید