راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے ڈپٹی کمشنر مری،ٹی ایم او مری اور دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور16مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ مری میں جاری آپریشن کے خلاف خضر خلیل اور دیگر نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہواہےاور عدالت عالیہ نے آپریشن روکنے کا عبوری حکم جاری کررکھا ہے۔ عدالت عالیہ کو درخواست گزار کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ مری انتظامیہ کے انسپکٹر اظہر عباس نے عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی آر درج کرادی۔ دوسری طرف سرکار کی طرف سے رپورٹ جمع کرادی گئی۔