راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی زیر نگرانی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری کا دورہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ٹرسٹ کی زیرنگرانی لوئر جھیکا گلی ڈیویلپمنٹ سکیم، مری بروری اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ سکیم اور متاثرہ علاقے شامل ہیں۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ میٹریل اور کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔