دبئی میں سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ پر سائبر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
اس حوالے سے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی بروکرز سوشل میڈیا پر جعلی منافع بخش اسکیمز چلا رہے تھے۔
دبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ یہ گینگ متاثرین کو کالز اور واٹس اپ سے سرمایہ کاری پر آمادہ کرتا تھا، گینگ سرمایہ حاصل کر کے بیرونِ ملک منتقل کرتا رہا ہے۔
دبئی پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ عوام مشکوک سرمایہ کاری اسکیمز سے ہوشیار رہیں۔
دبئی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صرف لائسنس یافتہ ادارے میں ہی سرمایہ کاری کی جائے۔