اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک اور اسرائیلی فوجی نے گزشتہ روز خودکشی کر لی، اس طرح 2 ہفتوں میں 4 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کر لی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی جنگ کے دوران 2024ء میں 21 اور 2023ء میں 17 فوجیوں نے خودکشی کی۔
دریں اثناء کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں بربریت روکنے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے غزہ میں گرجا گھر پر اسرائیلی حملے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
پاپائے اعظم نے اسرائیلی حملے میں مرنے والے 3 مسیحی افراد کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔
غزہ کی صورتِ حال پر ویٹیکن کے متواتر بیانات پر اسرائیلی حکام نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔