• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ

جدت سے بھرپور اس دور میں محققین مشاہدے کی بناء پر انکشافات کررہے ہیں۔ اس ضمن میں بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے ایک قریبی کہکشاں میں پانچ کروڑ سورجوں سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے ہماری ملکی وے کہکشاں کے قریب موجود ورگو کلسٹر کا مطالعہ کیا ،جس میں وسیع مقدار میں خارج ہوتی گیس کا مشاہدہ کیا۔ یہ اخراج اتنے بڑے پیمانے پر ہے کہ اس کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جانے کے لیے روشنی کو 20 ہزار سال کا وقت درکار ہوگا۔

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ (آئی سی آر اے آر) سے تعلق رکھنے والے تحقیق کےسربراہ مصنف ڈاکٹر ایڈم واٹس کا کہنا ہے کہ گیس کے اس اخراج کا سبب کہکشاں کے مرکزی خطے میں ہونے والے طاقتور دھماکے ہیں، جن کی وجہ سے بڑی مقدار میں ہائیڈروجن اور بھاری عناصر کا خارج ہونا متوقع ہے۔خارج ہونے والی گیس کا حجم پانچ کروڑ سورج سے زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ایڈم واٹس کے مطابق ان اخراج کی طبیعیات اور ان کی خصوصیات کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہے، کیوں کہ ان کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہ گیس بھاری عناصر سے بھرپور ہے۔ جن میں آکسیجن، نائٹروجن، سلفر اور دیگر کیمیکل عناصر شامل ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید