کراچی (جنگ نیوز ) پاکستانی معیشت کے سنگین مسائل کا حل کیا ہے اور اس حوالے سے معاشی ماہرین اور ملک کے چوٹی کے کاروباری افراد کیا کہتے ہیں؟۔ اِسی حوالے سے ”جیونیوز“ نے اپنے ناظرین کیلئے معاشی معاملات پر پاکستان کی سب سے بڑی اور اہم ”گریٹ ڈبیٹ“ کا اہتمام کیا ہے۔سینئر صحافی وتجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ کی میبانی میں ”گریٹ ڈیبیٹ“ اتوار کی دوپہر 3 بجے سے ”جیونیوز“ پر نشر کی جائے گی۔ ”معیشت سنبھالنے کا آخری موقع“کے عنوان سے طویل دورانیئے پر مشتمل مباحثے میں لکی سیمنٹ کی سی ای او محمد علی ٹبا، بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود، عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب، ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او ناصر سلیم، ماہر معیشت سید علی حسنین، ایم ڈی سسٹمز لمیٹڈ کے سی ای او آصف پیر، گل احمد ٹیکسٹائلز کے ڈائریکٹر زید بشیر ٹاپ لائن سیکورٹیز کے سی ای او محمد سہیل اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔