• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی تشدد کو جینوسائیڈ کہنا چاہیے: نوی پلّے

نوبیل انعام یافتہ جنوبی افریقی ماہر قانون نوی پلّے نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی تشدد کو جینوسائیڈ یا قتل عام کہنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں نوی پلے نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کیا، میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے ثبوت اکٹھے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی سلوک کا مشاہدہ کیا تو یہ ثابت ہوا کہ کئی معیارات ایسے ہیں، جن کی بنیاد پر غزہ میں اسرائیلی تشدد کو جینوسائیڈ یا قتل عام کہنا چاہیے۔

نوی پلّے نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن برائے تحقیقات کی سربراہ کی حیثیت سے یہ ثبوت اکٹھے کیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید