کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے ایک قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چھ ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل ہو۔پاکستان بار کونسل کا وائس چیئرمین ریاضت علی ساحر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں مداخلت سے متعلق 6ججز کے خط پر غور کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے چھ ججز کے خط سے متعلق متفقہ قرار داد منظور کرلی۔ پاکستان بار کونسل کی قرار داد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے ازخود نوٹس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔