• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کال آنے سے پہلے بانی PTI کو رہا کیا جائے، مشاہد حسین

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں انتخابات جیت کر کہیں کہ انہیں رہا کردیں۔ 

انتخابات کے بعد سب سرکاری سسٹم کا حصہ بن گئےاور اس کی بنیاد فارم 47 ہے ،ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات کے بعد سب سرکاری سسٹم کا حصہ بن گئے ہیں، اور اس کی بنیاد فارم 47 ہے جبکہ دوسری طرف عوامی قوت ہے، جس کی بنیاد فارم 45ہے، اور وہ ایک قیدی 804کے گرد گھوم رہی ہے۔ہماری جماعت کو پنجاب میں اتنا بڑا دھچکا لگا ہے، 30سال کی سیاست 8فروری کو ملیا میٹ ہو گئی، اگر آپ اپنے گڑھ میں اپنے گھر میں ہار جائیں اور نامعلوم افراد سے ہار جائیں۔

اہم خبریں سے مزید