• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام، جامع و پائیدار نمو کے حصول کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہیگا، عالمی بینک

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، نیوز رپورٹر ) جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر کے دورہ پاکستان کے اختتام پربینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ عالمی بینک معیشت کے استحکام اور جامع و پائیدار ترقی کو تیز کرنے میں پاکستان کے ساتھ تعان جاری رکھے گا۔ترقی کو فروغ دینے اور مزید نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں بارے میں جان کر خوشی ہوئدورہ پاکستان کے دوران مارٹن ریزرنے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کے ارکان کے ساتھ ساتھ اہم ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی ترقی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا ۔مارٹن ریزرنے بتایا کہ ترقی کو فروغ دینے اور مزید نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے جنوبی ایشیا کیلئے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر مارٹن رائسر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں کنٹری نمائندے ناجی بینہسین بھی موجود تھے۔ مارٹن رائسر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفد کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بتایا ۔پاکستان کے جارحانہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئےمارٹن رائسر نے کہا کہ عالمی بینک پائیدار ترقی کے مقصد سے معیشت کی تبدیلی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔دونوں فریقوں نے ایک نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ایک طویل مدتی شراکت داری میں شامل ہونے پر اتفاق کیا جس میں سالانہ جائزہ میکانزم کے ساتھ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نتائج حاصل ہوں۔
اہم خبریں سے مزید