• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان سے حج 2024کے لیے پہلی پرواز (آج) جمعرات کو مدینہ منورہ کیلئے اڑان بھرے گی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز (آج) جمعرات نصف شب کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گی۔ حج آپریشن کے پہلے 15روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ اتریں گی جس کے بعد 24مئی تا 9جون بیشتر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11پروازوں کے ذریعے 2160عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔
اہم خبریں سے مزید