• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار1012 خواتین پولیس فورس کا حصہ بنیں ،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئی ہیں۔ حالیہ بھرتی کے دوران لیڈی کانسٹیبلز کی آسامیوں پر 1600 سے زائد خواتین نے پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی ہے جن میں 1351 لیڈی کانسٹیبل، 04 ڈرائیور کانسٹیبل، 259 ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں پہلی بار 4 خواتین ڈرائیور کانسٹیبل کی آسامی پر بھرتی ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لیڈی اہلکاروں کی مختص آسامیوں پر 1012 نوجوان خواتین پولیس فورس کا حصہ بنیں،اوپن میرٹ کے تحت 602 خواتین نے پولیس فورس کو جوائن کیا، یوں اوپن میرٹ پر 60 فیصد زائد خواتین نے پولیس سروسز کو جوائن کیا ہے۔
لاہور سے مزید