لاہور(خبرنگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے واجبات کی وصولی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا جس کے تحت پاکستان بھر میں سٹوڈنٹس اور ان کے والدین گھر بیٹھے چوبیس گھنٹے موبائل ایپ کے ذریعے یا اپنے قریبی بنک میں آن لائن سسٹم کے تحت یونیورسٹی فیس ادا کر سکیں گے۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے ڈیجیٹل سسٹم شروع کرنے پر متعلقہ ٹیم کو مبارک باد دی ۔ وائس چانسلر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل سسٹم نیشنل نک آف پاکستان اور یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی اور ٹریژرار آفس کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔