• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنےقائد کامشن جاری رکھیں گے، فکر سلیم قادری کانفرنس

لاہور(خبرنگار) سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم شہادت بانی و قائد سنی تحریک مولانا محمد سلیم قادری شہید کے حوالہ سے فکر سلیم قادری کانفرنس ہوئی ۔صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں اور ملک میں دہشتگردی کرنیوالوں کو کسی طور برداشت نہیں کرینگے،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی ہے ،فتنوں کے خلاف بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کی جرأت مشعل راہ ہے،ملک کو معاشی استحکام کی طرف لیجانے کیلئے پائیدار امن قائم کرنااور انتہاپسند دہشتگردوں کو خاتمہ ضروری ہے، محمد شریف الدین قذافی، صاحبز ادہ محمد عبد اللہ ثاقب، علامہ غلام محی الدین جلالی سیمت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید