• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے ہمیں تقسیم اورانتشار کی روش ختم کرناہوگی ،راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ ملکی ترقی کےلئے ہمیں تقسیم اور انتشار کی روش کو ختم کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نعمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام ”ستارہ امتیاز“ ملنے پر تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔ تقریب سے عبدالمصطفیٰ ہزاروی، علامہ میرآصف اکبر، م پروفیسر اکرم رانا، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، پیر سید افضال حسین زنجانی، ڈاکٹرحسیب قادری، نبیرہ عندلیب اوردیگرنے بھی خطاب کیا ۔