• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دگنی کردی

واشنگٹن (آئی این پی)گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دگنی کردی، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے سرچ انجن سال 2024 میں 45ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا۔ سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس اور نئے پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی مہارتکو فروغ دینے کے لئے اپنی سپورٹ دگنی کردی ہے۔ جاری بیان کے مطابق گوگل نے ایک نئے کورس اے آئی ایسنشلز کا آغاز کیا ہے ، جو مستقبل کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید