• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز کی سم بلاک کرنے کے آرڈر پر عالمی تنظیم کا اظہار تشویش

اسلام آباد (ساجد چوہدری )دنیا بھر میں موبائل آپریٹرز کے مفادات کی نمائندہ تنظیم جی ایس ایم اے نے بھی ایف بی آر کی طرف سے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او) پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسےشہریوں اور کاروباری اداروں کو متاثر کرنے کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی میں پاکستان کی پیشرفت میں رکاوٹ قراردیدیا ہے.

جی ایس ایم اے کی طرف سے جمعرات کو وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کا نفاذ ممکنہ صارفین اور موبائل ڈیوائسز کے استعمال کنندگان، خاص طور پر بچوں اور خواتین کے خاندان کے افراد سے رابطے کو بھی محدود کر سکتا ہے، جو انفرادی ترقی کو متاثر کرتا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتماد میں کمی کے خدشات موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید