اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان کی رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 2 فیصد رہے گی ، آئندہ مالی سال اقتصادی شرح نمو 3.5فیصدرہنے کی توقع ، رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 7.5فیصد تک ہو سکتی ہے، مہنگائی کی اوسط شرح 24.8فیصد اور آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 12.5فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مالی خسارہ 7.5 فیصد اور اگلے سال جی ڈی پی کے 7.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.8 فیصد تک محدود رہے گا، اگلے سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.2 فیصد ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے، معاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بلند خطرات کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے مالی اہداف پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا۔