• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، رہائشیوں کو بچالیا گیا

کراچی(این این آئی)لی مارکیٹ نیپئر تھانے کے قریب رہائشی عمارت کے بالائی منزل کا زینہ زمین بوس ہوگیا، عمارت کے ایک متاثرہ رہائشی کا کہنا ہے کہ آج تک سندھ بلڈنگ کنٹرول نے عمارت کا معائنہ کیا اور نہ ہی اسے مخدوش قرار دیا ہے۔اتوار کو رات گئے اولڈ سٹی ایریا نیپئر تھانے کے قریب لی مارکیٹ موتل بائی اسٹریٹ بھیم پورہ میں عبد الرحمان نامی تین منزلہ رہائشی عمارت کا زینہ زور دار دھماکے سے زمیں بوس ہوگیا ، جس کے باعث رہائشی افراد عمارت میں پھنس گئے۔ریسکیو کی ٹیم نے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کی بالائی منزل کے گھر میں موجود ضعیف العمر خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد اور چھت پر موجود جانوروں کو بحفاظت نیچےاتار لیا۔عمارت کے رہائشی شاہد حسین نے بتایا کہ عمارت اس کی دادی نے 1941میں ایک ہندو سے خریدی تھی ، جن کے انتقال کے بعد ان کے تین بیٹوں صادق علی عبد الرحمان ، محمد علی اور انور علی کے نام کر دی گئی تھی ، اب تینوں بیٹوں کی5اولادیں اپنی فیملیز کے ساتھ عمارت میں رہائش پزیر ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید