• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کو5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے سمیت اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے، ترکیہ کے سفیر مہمت پکاسی نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ سے پیرکو ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے 12 اگست 2022 کو سامان کی تجارت کے معاہد ے اورترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کو اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے اسے سراہا ہے، انہوں نے کہاخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا مقصد دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں خاص طور پر زرعی مشینری، آلات اور بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات کاذکربھی کیا۔

ملک بھر سے سے مزید