کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کینیڈا سے پارسل کے ذریعے38لاکھ مالیت کی 255گرام کرسٹل میتھ ( منشیات ) کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ‘ کسٹمز نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کےمزید تفتیش شروع کر دی ہے۔کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شفیق احمد لاٹکی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پرکراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کی گئی‘انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے کینیڈا سے کراچی پہنچنے والے ایک پارسل کو اسکیننگ کے بعد اس کے ایڈریس کے مشکوک ہونے پر کھول کر اس کی جانچ پڑتال کی گئی تو پارسل میں سے منشیات برآمد ہوئی۔اس منشیات کو موقع پر موجود نارکوٹکس چیکنگ کٹ سے ٹیسٹ کرنے کے بعداس کو وزن بھی کیا گیا۔