• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سی پیک سمیت تمام منصوبے مکمل کرینگے، چینی سفارتی ذرائع

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے جاری رہیں گے۔ سی پیک پاکستان کے لوگوں کے لئے معاشی لائف لائن ہے۔ چین پاکستانی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے ہر منصوبے کو مکمل کرنے کا خواہاں ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد چینی سفارتی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ چین پاکستان اور بھارت میں جنگ نہیں چاہتا کیونکہ یہ دونوں ہمارے ہمسائے ہیں،چینی اعلی حکام دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں ہیں اور خطے کو عدم استحکام کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے ریجنل ڈائیلاگ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ ۔ چینی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ان کا ملک ماضی کی طرح خطے میں امن کے قیام کے لئے اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے مستقبل میں بھی پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت کے علاوہ اسٹریٹیجک اور دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

اہم خبریں سے مزید